0

سوات: پولیس اہلکار کی اسکول میں فائرنگ، 6 بچے زخمی

سوات: پولیس اہلکار کی اسکول میں فائرنگ، 6 بچے زخمی
خیبر پختوںخوا کے ضلع سوات میں پولیس اہلکار کی ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے نجی اسکول میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریب واقع سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔