0

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں راستے سے گزرنے والا نجی بینک کا سیکیورٹی بارڈ زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین حملہ آور ملوث ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں