جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے شعبہ ٹی بی کے انچارج چیسٹ فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سموگ گلے، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، اس سے بچنے کے لئے شہری ماسک کااستعمال کریں، اپنے ہاتھ، چہرہ اور آنکھیں بار،باردھوئیں، گلے میں خراش ہو تو نیم گرم پانی سے غرارے کریں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں قریبی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے رجوع کریں،انہوں نے کسانوں سے مطالبہ کیا ہے فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے تلف کریں،نئی عمارتیں،پلازے تعمیر کرنے والے پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو اور بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔
0