0

سموگ مسئلہ ، اتوار کو ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، عدالت کا حکم آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز        ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ جاری حکم کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں۔
دیکھنے میں آیا ہے 11 بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلہ کی اجازت ہے۔ سموگ کا باعث بننے والے والی ان گاڑیوں کیخلاف فوری سخت ایکشن لینا ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے پولیس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے۔
فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑی کو فوری بند کیا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بھی بس سٹینڈز پر فوری اپنے آفیسرز کو تعینات کرے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑی کو سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے۔
آفیسرز اڈے میں داخل یا نکلنے والی تمام بسوں اور دیگر گاڑیوں کی فٹنس چیک کریں۔
کمشنر لاہور 15 روز کاروباری سرگرمیاں8 بجے تک محدود کرنے کیلئے اجلاس بلائیں۔ دو ہفتے کے لیے اتوار کو ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ صورتحال میں اگر بہتری نہ آئے تو دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
رنگ روڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی لگائیں۔ متعلقہ محکمے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے پابند ہیں۔ 11نومبر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا ۔

مزید پڑھیں:سستی بجلی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے،حکومت نے عوام کو فارمولا دے دیا

The post سموگ مسئلہ ، اتوار کو ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، عدالت کا حکم آگیا appeared first on ABN News.