0

سمندری طوفان کے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں: مراد علی شاہ

مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ مرادعلی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں۔

مرادعلی شاہ سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کہا کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں،سمندری طوفان کے اثرات سندھ کے علاقوں پر آئیں گے،اس حوالے سے تیاریاں جاری ہے۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا آج رات تک 50000 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیں گے،ماضی میں آنے والے سمندری طوفان میں ہزاروں افراد مسنگ ہو گئے تھے۔ کے الیکٹرک کو کہا ہے وہ بارش میں اپنے سسٹم کو ٹھیک رکھے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا حکومت ہرممکن اقدام کر رہی ہے لیکن ہمیں مل کر کام کرنا ہے ،کراچی میں 60 ملی میٹر کلاڈ برست کی وجہ سے بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو لوگ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں