0

سمندری طوفان بائپر جوئے کا خطرہ، کراچی میں انٹرمیڈیٹ اور یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

کراچی میں انٹرمیڈیٹ اور یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
شہر قائد میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور جامعہ کراچی کو بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے طوفان اور بارشوں کے پیش نظر شہر قائد میں تمام تعلیمی سرگرمیاں، سمر کیمپ اور سینیمنارز ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چودہ اور پندہ جون کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق 14 جون بروز بدھ اور 15 جون بروز جمعرات کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اُدھر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے بھی یونیورسٹی میں 14 جون کو تمام شعبہ جات بند رکھنے اور ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر جامعہ کراچی میں بدھ کو تدریسی عمل معطل رہے گا جبکہ چودہ جون ہونے ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں