اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئےتاریخی جنگ لڑی جارہی ہے۔ تحریک انصاف ملک کومشکلات سےنکال سکتی ہے۔
میرےلیےعدالتی رول بہت اہم ہوگا۔ پارٹی کیلئےاپنی جدوجہدکوجاری رکھوں ۔ عمران خان کی وجہ سےمجھےالیکشن میں کامیابی ملی۔ ہمیں عمران خان سےملنےنہیں دیاجارہا۔ سمجھتاہوں پارٹی کونئی قیادت کی ضرورت ہے۔
پارٹی نےمیرااستعفیٰ منظورنہیں کیا یہ ان کی مہربانی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپنی توجہ جمہوریت اوربنیادی انسانی حقوق کی جانب رکھناچاہتاہوں۔ ڈی چوک پراحتجاج کےحوالےسےہماری گفتگوہوتی رہے۔ دیکھناپڑےگاآخرکس چیزکافقدان تھاتونتائج حاصل نہ ہوسکے۔
پنجاب میں جس طرح کالاک ڈاؤن کیاگیاماضی میں ایسا نہیں ہوتاتھا۔
لاہورمیں اتنےسخت لاک ڈاؤن کےہوتےہوئےنکلناناممکن تھا۔ میں اپنافیصلہ سب سےپہلےبانی پی ٹی آئی کوبتاناچاہتاتھا۔ سیاسی کمیٹی میں ہونےوالی چہ میگوئیاں غلط ہورہی ہیں۔ مجھےاپنےاوپرہونےوالی تنقیدکی کوئی پر واہ نہیں۔
میرےلیےوہ بات معتبرتھی جوبیرسٹرتیمورنےکی۔ میں بیرسٹرگوہرکی بات کواہمیت دیتاہوں۔ بیرسٹرگوہرکی ڈی چوک نہ جانےکی بات نہیں مانی گئی،۔یہ ہماری پارٹی کااندرونی معاملہ ہے۔
حکومت کی طرف سےہمارےکارکنوں پرحملہ قابل افسوس ہے۔ جمہوریت میں کبھی سیاسی ورکرزکیساتھ ایسارویہ نہیں رکھاجاتا۔ ریاست ہرروزہمارےساتھ فسطائیت کررہی ہے۔ مطیع اللہ جان کےساتھ جوکیاگیاوہ افسوسناک ہے۔ مطیع اللہ جان کیساتھ کھڑا ہوں انکی رہائی کیلئےہرممکن کوشش کرونگا۔ مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات کاجوکیس بنایاگیاوہ بوگس ہے۔
پی ٹی آئی اسی لیےآئین وقانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے۔ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی توحقوق کاتحفظ ہوگا۔
The post سمجھتاہوں پارٹی کونئی قیادت کی ضرورت ہے،بیرسٹرگوہرکی ڈی چوک نہ جانےکی بات نہیں مانی گئی، سلمان اکرم راجہ appeared first on ABN News.