گزشتہ روز سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب کے خلاف شاندار فاتح گول کرکے رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کو 2-3 سے فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر کلب کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔ گول کرنے کے بعد رونالڈو کو ان کے ساتھیوں نے گھیر لیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اس موقع پر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سجدے کے انداز میں اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی پھر واپس اٹھ کر اپنے روایتی انداز میں گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے نظر آیا۔
Cristiano Ronaldo bowed to Allah after celebrating ??
My goat is a Muslim now, beautiful ❤️pic.twitter.com/nH3VoPjzvE
— Nungua Burnaboy (@Views09) May 23, 2023
سوشل میڈیا پر رونالڈو کی سجدہ کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس پر فٹبال شائقین کی جانب سے رونالڈو کے سجدہ کرنے کے فعل کو خوب سراہا بھی گیا۔
خیال رہے کہ کرسٹیانیو رونالڈو ایک کیتھولک عیسائی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ النصر فٹبال کلب میں شمولیت کے بعد سے وہ مسلم ملک سعودیہ عرب کی ثقافت سمیت مذہبِ اسلام میں بھی کافی دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔