سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں، ان کا ممکنہ دورہ چار سے چھ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔