0

سرکاری ملازمین کیلئے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان،جانئے تفصیلات کب چھٹیاں ہو نگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی حکومت نے نو نومبر کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے نو نومبر کی سرکاری چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2024 کو ملک بھر میں علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے سرکاری دفاتر، ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر 17 نومبر تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 12 ویں جماعت اور اے لیول تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور دیگر اضلاع جیسے گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ملتان میں اسکول بند رہیں گے۔
ان اضلاع میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کی جانب منتقل ہو جائیں گے۔ یہ فیصلہ اسموگ کے سبب طلبہ اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 17 نومبر تک برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں : جنوبی وزیرستان،فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ،پانچ خوارج جہنم رسید،چار بہادر جوان شہید

The post سرکاری ملازمین کیلئے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان،جانئے تفصیلات کب چھٹیاں ہو نگی appeared first on ABN News.