0

سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملے کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں تحریک انصاف کے احتجاج کو انتشار، فساد اور دہشتگردی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر کابینہ ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔ پرتشددواقعات میں ملوث افرادکیخلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرنےکی سفارش کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات سے متعلق قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔شرکاء کو وزارت داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی دی گئی۔ کابینہ کو ملک بھر میں پر تشدد کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے، خود کو پرامن جماعت کہنے والے مکمل بے نقاب ہوگئے ہیں۔