0

سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، عوام کو جب کام ہوتا نظرآئے گا تو وہ مطمئن ہوں گے،نوازشریف

لندن ( اے بی این نیوز    )نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے۔ ہمارے دور میں ترقی ہورہی تھی کہ ہمیں نکال دیا گیا۔ فیصلے پر عوام کو جو ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا،شکوہ ہمیشہ رہے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدحالی کے گڑھے میں پھینکا۔ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔ آنے والے وقت میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ آج کا بل 15سے 20ہزارروپے تک پہنچ گیا ہے۔
اشیا خوردونوش کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔ ایسے ہی چلتے رہے تو مشکلات جلد آسان ہوجائیں گی۔ پنجاب میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ،مریم نوازکو شاباش دیتا ہوں۔ عوام کو جب کام ہوتا نظرآئے گا تو وہ مطمئن ہوں گے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان، 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش

The post سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، عوام کو جب کام ہوتا نظرآئے گا تو وہ مطمئن ہوں گے،نوازشریف appeared first on ABN News.