جہلم (جرار حسین میرسے )سب انسپکٹر اللہ دتہ نے محکمہ پولیس نیک نامی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے دو خاندانوں کی رنجش کو صلح میں تبدیل کر دیا کچھ عرصے سے دو خاندانوں میں راستے کا تنازہ چلا آ رہا تھا جو دن بدن شدت اختیار کر گیا تھا جس کو منگلا تھانہ کے سب انسپیکٹر اللہ دتہ نے مقامی سیاسی سماجی صحافتی شخصیات کی مداخلت کروا کے خوش اسلوبی کے ساتھ صلح کروا دی جب سے سب انسپیکٹر اللہ دتہ تھانہ منگلا میں تعینات ہوئے ہیں ایسے بے شمار کیس جو معمولی رینجش رکھتے تھے اور کشیدگی اختیار کر چکے تھے کو اپنی عقل ودانش سے حل کر دیا جس کی وجہ سے اہل تھانہ منگلا کینٹ میں ان کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا
0