اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ والا کیس آج کل مشہور ہے ایک سونوے پاونڈالقادر ٹرسٹ کیس بہت بڑا کیس ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں کچھ اکاؤنٹس فریز کیے تھے خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ پاکستان لا رہے ہیں۔ اس وقت کی حکومت نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی آنکھوں میں دھول جھونکی جنہوں نے کچھ نہیں کیا انہیں ہم کسی کیس میں پھنسانا نہیں چاہتے احتساب کو ظلم وجبر کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ احتساب کو جبر اور ظلم کے طورپراستعمال نہیں کرناچاہئے، جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے۔