0

سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جب کہ اب ایک اور سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سانحہ نو مئی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

امیدوار پی ٹی آئی این اے 56 ملک خرم علی خان نے کہا کہ 2013 میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن میں پارٹی کے ساتھ کھڑارہا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ9مئی آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی وہ یہ نہیں ، تمام دوستوں سےمشاورت کےبعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ملک خرم علی خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اپنے حلقےمیں سیاست جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں