0

سابق امریکی صدرجمی کارٹر انتقال کر گئے،آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، بائیڈن

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )بائیڈن نے کہا ہے کہ جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے جمی کارٹر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دنیا ایک غیر معمولی رہنما، سیاستدان اور انسان دوست سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصولوں، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی یہ جاننا چاہتا ہے کہ بامقصد اور بامقصد زندگی گزارنے کا کیا مطلب ہے اسے جمی کارٹر کی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر جمی کارٹر امریکا کے لیے انتہائی اہم وقت پر صدر منتخب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر نے اپنے دور حکومت میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جس کے لیے ہم سب ان کے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں :مذاکرات کی ڈیڈ لائن مقرر کرنا دانشمند ی نہیں، مسا ئل کا حل تلا ش کر نے میں وقت لگتا ہے،خواجہ آصف

The post سابق امریکی صدرجمی کارٹر انتقال کر گئے،آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، بائیڈن appeared first on ABN News.