0

رینجر اور پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ملازمین پر تشدد کا نشانہ بنایا: شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجر اور پولیس نے ان کے گھر میں داخل ہو کر ملازمین پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج صبح 3 بجے رینجرز اسلام آباد پولیس اور بعض سول کپڑوں میں ملبوس 80-90 لوگ میرے گھرF-7-4 اسلام آباد میں دروازے توڑکرداخل ہوگئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں گھر میں موجود نہیں تھا ملازمین کومار مار کر انکے بازوتوڑ دیے، حسب معمول میری دونوں گاڑیاں لائسنسی اسلحہ اور CCTV فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں