0

ریسکیو 1122 دینہ(جہلم) کی جانب سے تحصیل دینہ کے بوائے سکاوٹس کے لئیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ (ابتدائی طبی امداد تربیتی کورس) کا انعقاد

جہلم ،دینہ (سہیل انجم قریشی +جرار حسین میرسے) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 دینہ(جہلم) کی جانب سے تحصیل دینہ کے بوائے سکاوٹس کے لئیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ (ابتدائی طبی امداد تربیتی کورس) کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ کورس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دینہ میں تحصیل بھر سے بوائے سکاوٹس نے شرکت کی ۔
بوائے سکاوٹس کو ٹریننگ میں سی پی آر (دل اور پھیپھڑوں کی مصنوعی طریقے سے بحالی)، بلیڈنگ کنٹرول (یعنی خون کے شدید بہاؤ کو روکنے)اور (FBAO)یعنی سانس کے راستے/ گلے میں پھنسی ہوئی رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔
ٹریننگ کے دوران بوائے سکاوٹس نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مستقبل میں محفوظ معاشرے کے قیام کے لئیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔