سماجی رابطے کیو ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے۔ ماضی میں جب سیاسی رہنما کسی معاملے پر اکھٹے بیٹھے اور اتفاق کیا تو بہت سی سیاسی اور آئینی پیش رفتیں سامنے آئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر جو جو سیاست دانوں کا لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں وہ ڈائیلاگ کے اہل نہیں ہیں۔ ان سے ڈائیلاگ کرنے کے بجائے ان کا اُن کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔
Dialogue is deeply embedded in the political process, which helps democracy mature & evolve. Many political & constitutional breakthroughs occured when political leaders sat across the table to craft a consensus.
However, there is a major difference here, the anarchists &…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 30, 2023
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت ساتھ مذاکرات کے لیے ایک 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔