0

رورل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل الارشاد کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید مغل نے تنظیم کی طرف سے عید راشن اور نقدی تقسیم

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) رورل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل الارشاد کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید مغل نے تنظیم کی طرف سے عید راشن اور نقدی تقسیم کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کی ذات معاشرہ میں غریب اور نادار افراد کی وجہ سے رزق کی فراہمی جاری رکھتی ہے تاکہ معاشرہ کے خوشحال افراد ان غریبوں کا خیال رکھنا انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام نے فرمایا کہ غریبوں کی محبت جنت کی کنجی ہے خوشحال لوگوں کو غریبوں کی محبت پالنی چاہیے تا کہ وہ مرنے کے بعد اس کنجی سےجنت میں داخل ہو سکیں عید کی اصل خوشی تب حاصل ہوتی ہے جب کہ پڑوس میں ایسے ہی عید منائی جا رہی ہوجس طرح آپ کے اپنے گھر میں منائی جا رہی ہے الحمداللہ میں پننوال کے غریب گھرانوں کی دیکھ بھال کے لیے 25 لاکھ روپے کا سالانہ عطیات دے رہا ہوں ہماری تنظیم نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ نجات میں پننوال کے 120 مستحق گھرانوں میں عید کا راشن تقسیم کیا ہے یہ تمام راشن اور نقد رقم میں نے ذاتی طور پر عطیہ کی ہے ہماری تنظیم نے حال ہی میں ایک سروے کے ذریعے قصبہ پننوال میں مستحق اور نادار خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا ہم نے راشن کی تقسیم کے موقع پر تنظیم کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی تاکہ کسی بھی فرد یا گھرانہ کی عزت نفس مجروح نہ ہو تنظیم کے عہدے داروں نے راشن پیکٹ جس میں تمام ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں وہ ہم نے منہاج شاپ پننوال پر رکھ دیے تھے تنظیم کے ممبران نے اپنے متعلقہ محلوں میں بسنے والے حقدار لوگوں کو راشن کی رسید گھر میں پہنچا دی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی مناسب وقت پر منہاج شاپ پر جا کر اپنا راشن پیکٹ اٹھا سکتے ہیں جس میں الحمداللہ ہمیں بھرپور کامیابی ملی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں