0

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا،3 سال کیلئے فرائض سرانجام دیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا۔ سلیم خان کو نیارجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ رجسٹرار سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ۔
جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ سلیم خان 3 سال کیلئے رجسٹرار کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
سلیم خان کی تقرری 7 نومبر سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

The post رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا،3 سال کیلئے فرائض سرانجام دیں گے appeared first on ABN News.