0

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں گرفتار کرلیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی ۔ راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کیس میں اڈیالہ جیل میں باضابطہ طور پر عمران خان کو گرفتار کر لیاہے ، عمران خان کے خلاف تھانہ نیوٹاون میں مقدمہ درج تھا ۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ 7ATA, 21-I ATA اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے، عمران خان کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاجی جلسے کے لیے ریاستی وسائل کا استعمال

The post راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں گرفتار کرلیا appeared first on ABN News.