پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے معروف سماجی و رفاعی بزرگ شخصیت الحاج راجہ محمد افضل نمبردار منڈاھڑ مرحوم و مغفور کو اپنے ابائی گاؤں منڈا ھڑ تحصیل پنڈ دادن خان کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ صدر نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان ،الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ اور حاجی محمد اشرف نمبردار منڈاھڑ کے والد محترم تھے جبکہ راجہ نوشیروان اکبر نمبردار منڈاھڑ ،راجہ ذیشان اکبر نمبردار ،راجہ فیصل اکبر نمبردار ،راجہ بلال نمبردار ، راجہ ہاشم نمبردار ،راجہ حسن نمبردار ،راجہ عباس نمبردار کہ دادا ابو تھے ، مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں معززین نے شرکت کی ، نماز جنازہ حضرت علامہ مفتی محمد بشیر کرم نے پڑھائی نماز جنازہ کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد بشیر احمد کرم نے کہا کہ ہم سب نے ایک دن اس فانی دنیا کو چھوڑنا ہے کوئی یہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں ایا اج ہمیں ایسی زندگی گزارنی چاہیے کہ موت کے وقت قبر میں جانے سے شرمندگی اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اج فوتگی کے اعلانات ہمیں پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ کے بندے کل تم نے بھی دنیا کو چھوڑنا ہے قبر میں تنہا جانا ہے نہ اولاد ساتھ ہوگی اور نہ ہی دولت بلکہ کچھ بھی نہ ہوگا قبر میں صرف نیک اعمال ہی ساتھ جانے ہیں اج موقع ہے ہم نیک اعمال کو بڑھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صالح اولاد بھی ماں باپ کو قبر میں فائدہ دیتی ہے اولاد جو صدقہ خیرات کرے گی وہ صدقہ جاریہ ہوگا اس حوالہ سے نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے دریں اثناء مرحوم مغفور کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف کل بروز اتوار 6 جولائی 2023 کو ساڑھے نو بجے( منڈا ھڑ ہاؤس ) واقع منڈا ھڑ میں ادا کی جائے گی اور 11 بجے دعا ہوگی ٹوبھہ کے معروف ثنا ء خواں سلطان احمد سروری قادری صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب اقا علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے نماز جنازہ میں بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان ، راجہ شاہ نواز علی خان ،کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین شاہ سبزواری ، ملک شاکرا عوان گفانوالا، راجہ محمد علی خان ، راجہ جواد جالپ ، شفقت بلال گوندل جوتانہ ، راجہ ادا حقانی نمبردار چک مجاہد ،سابق چیئرمین یونین کونسل احمد اباد ٹھیکیدار شوکت منڈاھڑ ،راجہ اللہ بخش جنیانہ ،سید غلام شبیر شاہ ،سید گلزار حسین شاہ ،سید مہدی حسن شاہ سبزواری ، اسلم جٹ ،نواز نمبردار لنگر ،بشیر نمبردار منڈا ھڑ سلطان احمد سروری قادری ،محمد اعجاز ورنالی ، چیئرمین چوھدری مظفر اقبال کھوتھیاں جالپ ، سید عون شمسی ،ملک اریب سروبہ ، غلام شبیر مارتھ ، ملک امیر مختار ملیار ،ملک انوار حسین ملیار ، یعقوب احسن وڑائچ ،ملک انوار یاسین ، بشیر نمبردارمنڈاہڑ ،سہیل اقبال نمبردارعیسی وال، سابق ناظم لال خان بلوچ ،چوھدری عادل جٹ بھلہ ٹوبھہ ، ماسٹر ملازم حسین اتھر ،افتاب محمود قاضی ، محمود الحسن قاضی ،مبشر علی ٹوبہ اور عمار اسلم چوہدری ٹوبہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
0