جہلم(وقارراجہ)این اے 60 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارحسن عدیل نے جہلم نیوز ڈاٹ کوم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے پچاس ہزارووٹوں کی لیڈکو رات گئے شکست میںتبدیل کردیاگیا ہے.
@jhelumnews
اپنے حلقے سے تقریباالیکشن جیت گئے تھے تینوں شہروں کی وارڈوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی .پچاس ہزارکی لیڈموجودتھی مگر رات گئے مجھے بتایاگیا آپ کی لیڈکم ہوتی جاری ہے .میرے آراو کے آفس پہنچنے پر ہم کو دھکے مار کر باہر نکال دیاگیا .ہمارے الیکشن ایجنٹس کو بھی بیٹھنے نا دیا گیاآراوکو سیکورٹی اہلکاراٹھا کر لے گئے.کمرے سیل کردئیے گئےجس پر میںاپنا احتجاج ریکارڈ کرواتاہوں قانون اورآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے.نینشل لیول پر بہت بری دھاندلی کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس کو چوری نہیںہونے دوںگااس کے خلاف احتجاج اورقانونی چارہ جوئی کریںگے.