0

رائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم (جنرل) صباء سحر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔ تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول نیا کی قیمت 300 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 320 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 205 روپے، دال چنا باریک 195 روپے، دال مسور موٹی 240 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 470 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 205 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 335 روپے، چنے کالے باریک 190 روپے، روٹی فائن آٹا 100 گرام 15 روپے، نان 120 گرام 20 روپے، چھوٹا گوشت 1400 روپے، بڑا گوشت 700 روپے، دودھ 160 روپے فی لیٹر، دہی 170 روپے کلو مقرر کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صباء سحر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔