دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا،دالیں،گھی،کوکنگ آئل نایاب جبکہ چینی عام مارکیٹ سے 20 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہونے لگی شہری سستی اشیاء سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دینے والی حکومت نے عوام کو سستی اشیاء کی سہولت سے بھی محروم کردیا حکومت نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے وہ سب جھوٹے نکلے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی بھی روک دی غریب آدمی کی زندگی کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا گیا حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو لاوارث چھوڑ دیا سستی اشیا کے فراہمی کی ترسیل روک دی گئی آٹا، دالیں، گھی،کوکنگ آئل اور کئی دوسری اشیاء کی فراہمی روک دی گئی بازار میں چینی 135 روپے کلو میں فروخت جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر 155 روپے میں فروخت ہونے لگی غریب عوام کو ریلیف دینے والی حکومت نے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ الیکشن میں وعدے کرنے والی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے اب تو یوٹیلٹی اسٹور پر گھریلو استعمال کی اشیاء ملتی ہی نہیں سستا آٹا، گھی، اور کوکنگ آئل کی فراہمی بند ہو چکی ہے جبکہ چینی بھی عام بازار کے ریٹ سے 20 روپے کلو مہنگی ملنے لگی اگر حکومت غریب عوام کو کچھ دے نہیں سکتی تو پھر غریب آدمی کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیوں کھیلا گیا حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال دیا پہلے ہی ہوشربا مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے وزیراعلی پنجاب کے غریب عوام کو ریلیف دینے کے کھوکھلے نعرے آج سچ ثابت ہو چکے کہ اس حکومت کی صرف باتوں میں ہی وزن ہے عملی طور پر کچھ نہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کو جاری رکھا جائے اور غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر گھریلو اشیا کی سستی فراہمی کو یوٹیلٹی سٹور پر یقینی بنائے۔
0