0

دینہ کے نواحی علاقہ کوٹیام میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کوٹیام میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ، پولیس انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر نازیہ کوثر شدید زخمی، انسپکٹر نازیہ کوثر کچن میں دودھ گرم کر رہی تھیں کہ زور دار دھماکہ ہو گیا جس کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کوٹیام میں رہائش پذیر پولیس انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر نازیہ کوثر کے گھر گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس سے انسپکٹر نازیہ کوثر بری طرح جھلس گئیں، بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر نازیہ کوثر کچن میں بچے کا دودھ گرم کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں، انسپکٹر نازیہ کوثر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی انچارج ویلفیئر اور اکاؤنٹنٹ سی ایم ایچ کھاریاں پہنچ گئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کہا کہنا ہے کہ انسپکٹر نازیہ کوثر انتہائی محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں ان کے علاج معالجے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں