دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک بدر نتھوالہ موڑ کے قریب ایک خاتون سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنج کر خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نتھوالہ موڑ کے قریب ایک نوجوان کتے کو گولی مار رہا تھا جو کہ پاس کھڑی خاتون غزالہ بی بی زوجہ محمد فیاض کے سر میں جا لگی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔
0