دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، جنہیں ریسکیو 1122نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے علاقہ پنڈوری کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار محمد شاقی سکنہ گوڑھا اور محمد رازق سکنہ پنڈوری شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
0