0

دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، آغا سید لال بادشاہ جی سرکار نے 200پاؤ نڈ وزنی کیک کاٹا، تقریب میں مقامی علماء مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام ایم اسلم انجم نے کیا بعدازاں وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں معروف شخصیت ایم اسلم انجم کی طرف سے امیر المومنین حضرت علی المر تضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی آغا سید لال بادشاہ جی سرکار امام بارگاہ اسد آباد تھے، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبتِ مولا علی علیہ السلام کی روح پرور محفل سجائی گئی،مقررین نے مولا علی علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی بہادری، علم و حکمت، اور عدل و انصاف پر روشنی ڈالی،تقریب کے اختتام پر دو سو پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا،خصوصی دعا میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، بھائی چارے کے فروغ، اور ملکی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں، شرکاء نے سید لال بادشاہ جی سرکار کی قیادت میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،تقریب میں حسینی ‘ سنگت کے ممبران چوہدری احسن نمبرداد،عرفان محبوب،محمد رزاق،راجہ صفدر،حسن رضا،شیخ اسد،طالب حسین،چوہدری وقار احسن چوہدری خیام احسن نے اپنا اہم کردار ادا کیا اس موقع پر خصوصی دعا علامہ رضوان حیدر شیرازی نے فرمائی، تقریب میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری شہزاد احمد کنڈ، چوہدری محمد افضل، رضوان سیٹھی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔