0

دینہ کے نواحی علاقہ میں بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 40سالہ سگے بھائی کو قتل کر دیا

دینہ (سہیل انجم قریشی سے ) دینہ کے نواحی علاقہ میں بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 40سالہ سگے بھائی کو قتل کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن خراب تھا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جہلم پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں ڈھوک بجاڑ میں بھائی نے اپنے سگےبھائی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، جس سے 40سالہ بھائی چوہدری سرفراز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھائی چوہدری مدثر جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے ، قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جہلم ، ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔