0

دینہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد بچوں سمیت کئی افراد شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار، لوگوں کا جینا محال، گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں عوام پر حملہ آور ہونے لگے، کتوں کے کاٹنے سے متعدد بچوں سمیت کئی افراد شدید زخمی، انتظامیہ خاموش، شہری سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا، شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں عوام پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، شہری ڈر اور خوف کے مارے گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا، آوارہ کتے بچوں کو دیکھتے ہی کاٹنے کے لیے دوڑتے ہیں، گزشتہ روز محلہ شیخاں ٹھیکریاں روڈ پر آوارہ کتوں نے حماد ولد ملک فیصل، شیخ عاطف ریاض کے بیٹے سمیت دیگر بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا اور بعض لوگوں نے دوڑ کر جانیں بچائیں، مشتعل لوگوں نے موقع پر ہی ایک آوارہ کتے کو ہلاک کر دیا، شہریوں نے متعدد بار اعلی احکام کو آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو سکی، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری اور سکول جانے والے بچے آوارہ کتوں سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں