0

دینہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام بے بس ہو گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام بے بس ہو گئی شہری شدید خوف میں مبتلا ہو کر رہ گیے سرشام ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر تاجر کو زخمی کر دیا شہریوں اور تاجروں کا آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی جہلم سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سرشام منگلا روڈ دینہ پر شیخ جی پلائی اینڈ ہارڈوئیر شاپ پر تین مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی دکان میں موجود وسیم سلیم شیخ ولد شیخ سلیم شہزاد نے مزاحمت کی اور شور شرابا کر دیا مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے وسیم سیلم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا شور کی آواز سن کر وسیم سلیم کے والد شیخ سلیم پہنچ گیے جس پر مسلح نکاب پوش ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے أئے روز دینہ اور گرد ونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں اور تاجروں نے أئی جی پنجاب،أر پی او راولپنڈی اور ڈی پی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں