دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزم مین تار کے ساتھ کنیکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز دینہ میں ملزم محمد جہانگیر مین تار کے ساتھ کنیکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم جہانگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔
0