دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جانے والی مال گاڑی کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کئی گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل حادثے کے باعث مفتیاں ریلوے پھاٹک بھی بند ہو گیا، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری بھی بری طرح پھنس گئے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کاجائے حادثہ کا دورہ،حا دثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا بعد ازاں ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح 4بجے کے قریب راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جانے والی مال گاڑی کی اچانک 3بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی جبکہ اسی کے ساتھ ریلوے پھاٹک بھی بند ہو گیا، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والی گاڑیاں، موٹرسائیکل بھی بری طرح پھنس گئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ٹریک کو بحال کیا گیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس کے بعد ٹریک کو بحال کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تا حال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی اور اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔
0