دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ بائی پاس روڈ پر 2مسلح ڈاکوؤں نے گھر جانے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو لوٹ لیا، برطانوی پاؤنڈ سمیت ہزاروں کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپو رٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر بروالی کا رہائشی قیصر رزاق ولد محمد رزاق رات 11بجے کے قریب سٹی ہاؤسنگ جہلم سے واپس اپنے گھر آ رہا تھا جب بائی پاس خانہ بوکی روڈ کے قریب پہنچا تو روڈ پر کھڑے 2مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نیچے اتار لیا اور موٹرسائیکل نمبری AHM-7203 ہنڈا اور جیب میں پڑے برطانوی پاؤنڈ سمیت ہزاروں کی نقدی چھین لی اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
0