0

دینہ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سروس روڈ پر سبزی منڈی کو بھی مسمار کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سروس روڈ پر سبزی منڈی کو بھی مسمار کر دیا سو سے زائد خاندان بے روز گار ہوگیے جن کا نظام ذندگی اس سبزی منڈی سے ہی چلتا تھا۔چھ لاکھ سے زائد کرایہ بھی بلدیہ دینہ ہر ماہ ہم سے وصول کرتی تھی اس کے باوجود سبزی منڈی کو مسمار کر دیا گیا ہے سبزی منڈی انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں انتظامیہ کی جانب سے چوتھے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں سروس روڈ پر انظامیہ کی طرف سے ہی لگائی گئی سبزی منڈی کو بھی مسمار کر دیا گیا سبزی منڈی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سو سے زائد افراد کے خاندان کا روزی رزق اس منڈی سے وابسطہ تھا چھ لاکھ سے زائد کرایہ بلدیہ کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ جمع کرواتے ہیں اور سبزی منڈی کا سٹے آرڈر بھی ہوا تھا جو کہ ہم نے انتظامیہ کو دیا لیکن انتظامیہ نے ماننے سے انکار کر دیا اور سبزی منڈی کو مسمار کر دیا گیا سو سے زائد خاندانوں کو بے روزگار کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات آپریشن بلاتفریق کیا جارہا ہے اور سبزی منڈی کی جگہ بھی تجاوزات تھی اس لیے اس کو مسمار کیا گیا ہے بہت جلد اس کے متبادل ان کو جگہ دی جائے گی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اس کے متبادل جگہ دینا ہی تھی تو اس منڈی کو مسمار کرنے کا کیا مقصد تھا کیا جو جگہ سبزی منڈی کے لیے دی جائے گی وہ تجاوزات نہیں ہو گی۔