0

دینہ، حلقہ این اے 60 میں 33امیدواروں نے جبکہ پی پی 24میں 40امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ، حلقہ این اے 60 میں 33امیدواروں نے جبکہ پی پی 24میں 40امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا، امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ حلقہ این اے 60میں 33امیدواروں نے جبکہ پی پی 24میں 40امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزد گی جمع کروائے، حلقہ این اے 60میں چوہدری ندیم خادم، بلال اظہر کیانی، چوہدری فرخ الطاف، چوہدری فواد حسین، چوہدری شہباز حسین، مہر محمد فیاض، چوہدری زاہد اخترسمیت دیگر شامل ہیں جبکہ پی پی 24میں مہر محمد فیاض، راجہ اویس خالد، پیر سید دلیر شاہ بخاری، چوہدری فوق شیرباز، راجہ غلام کیانی، راجہ شاہد عزیز کیانی، سید عرفان حسین شاہ، چوہدری ندیم خادم، راجہ یاور کمال، انوار الحق مغل سمیت دیگر شامل ہیں، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا جبکہ امیدواروں نے پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا، الیکشن کا وقت جو ں جوں قریب آتا جا رہا ہے سیاسی سرگر میوں میں دن بدن تیزی آ رہی ہے، امیدواروں نے عوام کے ساتھ مسلسل رابطوں کا سلسلہ بحال کر لیا تاکہ آئند الیکشن میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔