سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردی کے حملے کوپسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کوسراہا۔
Thanks to our alert forces, the terrorist attack on military posts near the Pak-Afghan border in Chitral, was repelled with heavy casualties on the terrorist side. Sadly, 4 brave soldiers embraced Shahadat. Our resolve to eradicate terrorism remains unshaken, and all our citizens…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 7, 2023
انہوں نے کہاکہ ہماری چوکس سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار بہادر فوجی جوانوں کی شہادت کےواقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔