0

دکانداروں نے پر چون سطح پر پھل اور سبزیوں کے من مانے نرخ مقرر کر دیئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ضلعی ہیڈ کواٹر کے مختلف مقامات پر دکانداروں نے پر چون سطح پر پھل اور سبزیوں کے من مانے نرخ مقرر کر کے فروخت شروع کر رکھی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریس،گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے سے کترانے لگے،شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، سرکاری نرخ نامے مذاق بن کر رہ گئے،شہری انتظامیہ،سرکاری نرخ ناموں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں سے الجھتے دکھائی دیتے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخ نامے مذاق بن کر رہ گئے،گراں فروشوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کر کے سبزیاں اور پھل فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں،جہلم شہر کے بازاروں میں گراں فروشوں نے گزشتہ روز سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑاتے ہوئے آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت 75 روپے فی کلو مقرر کر رکھی تھی، تا ہم دکانداروں نے 90 سے 100 روپے فی کلو گرام تک فروخت کئے، پیاز درجہ اول55 روپے کی بجائے 70، ٹماٹر درجہ اول 128 کی بجائے 150، لہسن دیسی 200 روپے کی بجائے 250، ادرک تھائی لینڈ 895 روپے کی بجائے 1000،کھیرا فارمی85 کی بجائے 100، بینگن 100 روپے کی بجائے 120، بند گوبھی 70 روپے کی بجائے 85، پھول گو بھی 130 کی بجائے150، شملہ مرچ 145 کی بجائے 150، بھنڈی100 کی بجائے 125، کریلا 70 کی بجائے90،سبز مرچ درجہ اول60 کی بجائے90 روپے، لیموں دیسی 140 کی بجائے 160 روپے کلو تک، گرما80 کی بجائے 90 میں فروخت ہوا۔ پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول 345 کی بجائے 450میں، کیلا درجہ اول در جن130 کی بجائے 180، آلو بخارا درجہ اول 200 کی بجائے250، آم سفید چونسا165 کی بجائے 200، آم چونسہ کا لا105 کی بجائے150 روپے میں فروخت کیا گیا۔