0

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن گیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن گیا، موبائل فون کے استعمال کیوجہ سے حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ، کئی مسافر قیمتی جانیں گنوا بیٹھے، عوامی حلقوں کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں، دوران ِڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن کر رہ گیا ہے، موٹر سائیکل، کار، ٹرک، مسافر بسیں، حتیٰ کہ تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ اکثر و بیشتر موبائل فون کا بے دریغ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس کیوجہ سے ڈرائیور کی توجہ گاڑی سے ہٹ جاتی ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں۔ آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، یہ ایک شہر کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اس لئے نگران وزیر اعظم پاکستان تمام صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ، آئی جیز اور انتظامی افسران سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو اس اہم مسئلے پر سختی سے عملدآمد کروانے کا پابند بنائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔