جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم حکومت پنجاب کا انوکھا کارنامہ دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین و افسران کے بچوں اور فیملی کو محکمہ میں بھرتی نہیں کیا جائیگا۔ بلکہ مالی معاونت کرکے لاتعلقی اختیا کر لی جائے گی۔حکومت پنجاب نے سکیل 1 تا 4 کے ملازم کی فیملی کو 16 کی بجائے 50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ سکیل 5 تا 10 کی فیملی کو19 لاکھ کی بجائے 75 لاکھ، سکیل 11 تا 15 کی فیملی کو 22 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ روپے ملیں گے۔ سکیل 17اور18 کے افسران کی فیملی کو 25 لاکھ کی بجائے ڈیڑھ کروڑ، سکیل 18 اور 19 کو 34 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ، سکیل 20 اور اس سے زائد کے افسران کی دوران سروس وفات پر ان کی فیملی کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ روپے ادا کر دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں دوران سروس وفات پانے والے ملازم کی فیملی میں سے کسی ایک فرد کو A-17 کے تحت سکیل1 سے 11 تک کی نوکری یا بالائی سکیلوں کے میرٹ میں اضافی نمبر عطا کیے جاتے تھے، جبکہ حالیہ ترامیم کے بعد نو کری اور میرٹ مارکس کو ختم کر کے یکمشت رقم کی ادائیگی کر دی جائیگی۔
0