0

دمہ ایک جان لیوا مرض ہے،ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے معروف چیسٹ فزیشن ماہر امرض دمہ ٹی بی و تپ دق ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن نے کہاہے کہ دمہ ایک جان لیوا مرض ہے، مگر احتیاطی تدابیر سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانس کی نالیوں میں خرابی یا پھیپھڑوں کی نالیوں کے باریک ہونے کے سبب سانس لینے میں تکلیف کے مرض کو دمہ کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان قسطوں میں مرتا ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ دمے کی شناخت کی کئی علامتیں ہیں جیسے سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز آنا، کھانسی، سانس پھولنا، سینے کا درد، نیند میں بے چینی یا پریشانی ہونا، تھکان اور بچوں کو دودھ پینے میں تکلیف ہونا وغیرہ شامل ہیں، دمے کی روک تھام 2 طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک علاج اور دوسرا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا، مریض اپنے روزمرہ کے معمولات تبدیل کرے اگر وہ کسی قسم کے نشے کا عادی ہوتو فوراً اسے نشہ چھوڑ دینا چاہیے، دھول مٹی اور فضائی آلودگی سے بچا جائے نہ صرف خود سگریٹ چھوڑے بلکہ سگریٹ پینے والوں کی صحبت سے بھی دور رہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ دمے کے علاج کے لئے سب سے زیادہ 2 چیزیں استعمال ہوتی ہیں ایک میٹرڈ وزانہیلراور دوسرا پاؤڈر انہیلران دواؤں میں امید افزاء بات یہ ہے کہ ان کے مضر اثرات نہیں ہوتے اس لئے انہیلر سے دی جانے والی ادویات کی بہت کم مقدار خون میں شامل ہوتی ہے، سانس کی نالی جس جگہ خراب ہوتی ہے دوائی کے استعمال اور پرہیز کرنے سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔