مریم نواز مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کرینگے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارا معاشرہ تقسیم کا شکار ہے، یہ ملک مذہب سے محبت کرنے والا ہے، ملک کو اس وقت فتنوں کا سامنا ہے، ایک فتنے کو پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، فتنے نے ملک کے معاشرے اور معاشرتی اقدار پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علماء کی مدد کے بغیر مسائل اور فتنے کا مقابلہ ممکن نہیں، عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا، عمران خان نے سیاست میں مذہب کا رڈاستعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا، عمران خان نے خواتین اوربچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی دی ہوئی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبروتحمل سے برداشت کیا پی ٹی آئی والے سیاسی انتقام میں اتنے آگے نکل گئے کہ حرم کے تقدس کا بھی خیال نہ رکھا جب عمران خان سے چوروں کا حساب مانگا تو پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکارہے،زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کو شرپسندوں کی تربیت دی گئی۔