0

دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 45,000 کیوسک تک پانی چھوڑا جائے گا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122جہلم کے مطاپق عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 45,000 کیوسک تک پانی چھوڑا جائے گا ۔جس سے دریائے جہلم اور قریبی نالوں میں پانی کا لیول بڑھنے کا خدشہ ہےآئندہ چند روز دریا جہلم میں جانے, نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں