جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ دریاؤں، نہروں برساتی نالوں میں تیراکی یا نہانے پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم اور پنڈدادنخان میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے دریائے جہلم، نہروں، برساتی نالوں میں تیراکی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0