خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جان بحق اور 83 کے قریب زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع کرک میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔