خیبر پختوںخوا کے ضلع خیبر میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم مقتولہ کا شوہر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو بنوں کے آبائی گاؤں ڈومیل سے گرفتار کرلیا ہے، دوران تفتیش ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
لنڈی کوتل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میری خیل کی خاتون ٹیچر اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اسکول کے رہائشی ایریا میں مقیم تھی۔
گذشتہ رات نا معلوم افراد نے اسکول میں گھس کر خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا۔ واقعے کے بعد سے بچے اور شوہر غائب تھے۔