خیبرپختونخوا میں تیز اندھی اوربارشوں سے اب تک 5 افراد جاں بحق جبکہ71 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بنوں، لکی مروت،ڈی آئی خان اورمانسہرہ سے ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بنوں، لکی مروت،ڈی آئی خان اورمانسہرہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیز اندھی اوربارشوں سے اب تک 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے امدادی کارروائیاں میں حصہ لیا۔
سیکرٹری محکمہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،متاثرین کوحکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف مہیا کیا جائے گا۔