پشاور (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں 17 اور 18 دسمبر کو کی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک اور آپریشن کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے ممدگٹ میں تیسرا آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج مارے گئے۔
مقتول خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز ۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو سول نافرمانی کی کال دے دی
The post خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک appeared first on ABN News.